کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے دورہ ہنزہ کے موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں طلباء کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔
اس نشست میں طلبہ نے تعلیمی، سماجی اور دیگر مسائل پر سوالات اٹھائے جن کے کمانڈر نے مفصل جوابات دیے۔
کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں کی حب الوطنی اور علم سے لگاؤ کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی قوم کا روشن مستقبل ہیں۔
طلباء نے اس انٹریکشن کو نہایت مثبت انداز میں سراہا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسے انٹریکٹیو سیشنز تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئیں تاکہ اداروں اور نوجوان نسل کے درمیان اعتماد، ہم آہنگی اور بہتر فہم کو فروغ ملے۔